5 مئی 2015 - 11:32
حلب ک رہائشی مکانوں پر دھشتگروں کا حملہ

شام کے شہر حلب کے رہائشی علاقوں پر دہشتگردوں کے راکٹ حملوں میں چالیس سے زیادہ عام شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المنار ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ حلب شہر کے الاشرفیہ، صلاح الدین، الاعظمیہ اور الراموسہ علاقوں پر دہشتگردوں کے راکٹ حملے میں کم از کم چھ افراد جاں بحق اور پینتیس زخمی ہو گئے ہیں- اس رپورٹ کے مطابق قلمون کی عسال الورد اور الجبہ کی پہاڑیوں پر فوج کے آپریشن میں بیس دہشتگرد ہلاک اور پچاس زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ان علاقوں میں دہشتگردوں کو فوج پر حملے کرنے کے سلسلے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے- المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق قلمون میں اپنے حملوں میں ناکامی کے بعد دہشتگرد گروہ بوکھلاہٹ اور بدحواسی کا شکار ہوگئے ہیں اور وہ ایک دوسرے پر خیانت اور غداری کا الزام لگا رہے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲